راہوالی:بیٹی کا رشتہ طے کرنے کی رنجش ، باپ بیٹے پر فائرنگ
اعظم اور حسنین نے لیٹ کر جان بچائی ،شوٹرز کے ذریعے حملہ کرایا گیا :مدعی
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)بیٹی کی منگنی کرنے پر دھمکی آمیز کالز آنے پر سائبر کرائم کو درخواست دینے کی رنجش پر 6افراد نے باپ بیٹے پر فائرنگ کر دی ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ محل لوہاراں کے اعظم کھوکھر نے بیٹی کی منگنی قیصر اکرام سے کی تو چند روز بعد ہی مختلف نمبروں پر دھمکی آمیز کالز آنا شروع ہوگئیں جس پر نامعلوم نمبروں کا پتہ لگوانے کیلئے سائبر کرائم گوجرانوالہ کو درخواست دی جس کی انکوائری چل رہی ہے جبکہ دو روز قبل وہ بیٹے حسنین کھوکھر کے ہمراہ رات کو د کان بند کرکے گھر جارہے تھے ، گھر کے دروازے پر پہنچے تو ملزموں عثمان،محمد علی، محمد جمیل سکنہ محلہ شریف پورہ نے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی ،باپ بیٹے نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں، شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اعظم کھوکھر نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ حاجی اکبر صوفی بریانی والے ، سائرہ دختر اسلم، نعمان ولد اسلم سے بھاری رقم لے کر کی گئی کیوں کہ حاجی اکبر وغیرہ ہمیں قتل کر انے کے درپے ہیں جس کیلئے انہوں نے شوٹرز کے ذریعے حملہ کرایا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے اعظم کھوکھر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments