اسلام کیخلاف یہود وہنود کی سازشیں نا کام بنائینگے :ڈاکٹر خادم
عقیدہ ختم نبوت کی خاطر گردنیں کٹوانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے: خطاب
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )معروف مذہبی دینی سکالر ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری نے جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی کی زیر سرپرستی سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی ؒ کے عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودوہنود اسلام کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں جس کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں اور ان سازشوں کے جال بچھانے میں مرزائی اور قادیانی بھی پیش پیش ہیں لیکن محراب ومنبر کے وارث تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی خاطر اپنی گردنیں کٹوانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انتشاروافتراق کے موجودہ دور میں حکومت کو بھی ان سازشوں کوملیا میٹ کرنے کیلئے کردار اداکرنا چا ہیے ۔ عرس کی اختتامی تقریب کی صدارت پیرسید مزمل شاہ جماعتی نے کی جبکہ قاضی علامہ احمد حسن چشتی، پیر سید عارف حسین آف آزاد کشمیر ، علامہ قاری افضال احمد نقشبندی، پیر سید برہان حیدر نقوی، بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، علامہ ملازم حسین ڈوگر، پیر سید خضر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments