جال لگاکر نہرسے مچھلیاں پکڑتا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
ہیڈ بمبانوالہ ،موترہ(نامہ نگار )جال لگاکر نہرسے مچھلیاں پکڑتا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو 1122کے مطابق سوہاوہ سٹاپ ڈسکہ کے ابراہیم کا 20 سالہ بیٹا علی جامکے چیمہ میں نہر میں مچھلیاں پکڑنے کیلئے جال لگارہاتھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلاگیا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو 1122نے لاش کو نکال کر سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments