کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا اجلاس

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی  ایشن نوشہرہ ورکاں کا اجلاس

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا اجلاس صدر اقبال صدیق سدھو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری مرزا غیاث ابراہیم نے تنظیم کی سابق کارکردگی اور مختلف شعبوں میں کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے ممبران کو آگاہی دی ۔ اجلاس کے دوران مسائل کے حل، تنظیم کو مزید فعال بنانے اور ممبران کے مفادات کے تحفظ کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا شرکا نے تنظیمی اتحاد، باہمی تعاون اور مشاورت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...