جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں محفلِ میلاد کا اہتمام
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں خواتین کی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔
محفل کا اہتمام سنٹر آف ایکسی لینس فار سیرت النبی ؐ، نیشنل رحمتہ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پاکستان، ادارہ عربی و علومِ اسلامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے کیا گیا۔ یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران، طالبات اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ یوم اساتذہ کی نسبت سے معلم انسانیت کے اسوہ حسنہ اور بالخصوص نبی کریم ؐکے طریقہ تعلیم و تدریس کو جامع انداز میں بیان کیا گیا تاکہ اساتذہ کرام آپ ؐکے طریقہ تعلیم و تدریس کو اپناتے ہوئے نئی نسل کی تربیت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments