تتلے عالی:گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے کود نے والا ڈاکو پکڑا گیا
تتلے عالی (نامہ نگار) ڈکیتی کے مقدمات کا نامزد ملزم پولیس تعاقب کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک ڈاکوعبداﷲ سکنہ لنج شریف کی گرفتاری کیلئے تعاقب کیا تو ملزم سبزی منڈی کی چھت پر چڑھ گیا گرفتاری سے بچنے کیلئے چھلانگ لگا دی جس سے دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئیں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ30بور پسٹل برآمد کرلیا ، دوسرے ڈاکو کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments