سیالکوٹ:چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش ، معمر شخص زخمی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)پسرور ریلوے سٹیشن پر حادثہ، معمر شخص زخمی ہوگیا۔ پسرور ریلوے سٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران 72 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق رمضان ولد اﷲ رکھا سکنہ فیصل کالونی پسرور چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ہاتھ پھسلنے کے باعث ریلوے ٹریک سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں بائیں پاؤں پر کٹ لگ گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments