تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزاز میں تقریب
گجرات(سٹی رپورٹر)تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر وں و ملازمان کے بچوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے نمایاں نمبر حاصل کرنے والے بچوں میں اعزازی شیلڈز جبکہ والدین میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی کامیابیاں والدین کی محنت، رہنمائی اور تربیت کا نتیجہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments