ڈسکہ میں صفائی کے ناقص انتظامات ، کوڑے کے ڈھیر
ماحول آلودہ ہونے لگا، شہریوں کا ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروا ئی کا مطالبہ
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )شہر اور نواحی علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گلی محلوں اور شاہراہوں پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مختلف علاقوں میں کئی کئی روز تک کوڑا نہ اٹھائے جانے کے باعث تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے جبکہ مچھروں اور دیگر حشرات کی افزائش کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے دعووں کے باوجود شہر کی متعدد گلیاں، محلے اور اہم شاہراہیں گندگی کی تصویر پیش کر رہی ہیں کوڑے کے ڈھیروں کے باعث نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کی جائے، کوڑے کے ڈھیروں کو فوری اٹھایا جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے دعوئوں کو عملی طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments