منی لانڈرنگ ،حاجی امجد کے مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد
سینئر سوب جج نے ایک اورمقدمہ میں ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ ، عدالت نے ڈی سی کالونی کے سابق صدر اور بزنس مین حاجی امجد سلیم بٹ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی،ایک اورمقدمہ میں ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔ بیرون ممالک میں اربوں روپے کی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم امجد سلیم بٹ کو ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے 5روزہ جسمانی مکمل ہونے پر سینئر سول جج کریمینل ڈویژن احسان صابر کی عدالت میں پیش کیا اورملزم کے مزید ایک روزہ جسمانی کی استدعا کی۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے ایف آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے امجد سلیم بٹ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔
اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے ایک اورمقدمہ میں حاجی امجد سلیم بٹ کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست سینئر سول جج احسان صابر کو گزاری جس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا ۔عدالت سے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے کے بعد حاجی امجد سلیم بٹ کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کر کے ایک بار پھر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی آر نمبر ایک بٹا چھبیس 12 جنوری 2026 کو درج ہوئی تھی بعد میں ملزم کو دوسرے مقدمہ میں نامزد کیا گیا اور تیرہ روز جسمانی ریمانڈ پر بھی رکھا گیا ایک ہی تھانے ایک ہی سرکل میں جب ملزم موجود تھا تو اس وقت دونوں مقدمات میں ملزم سے تفتیش کیوں نہیں کی گئی ،اس سوال پر ایف آئی اے حکام خاموش رہے اور کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ، ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم سینئر سول جج نے دوسرے مقدمہ میں ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments