لالچ کیلئے حق بیان نہ کرنیوالے سے پوچھ ہو گی :امیر عبد القدیر

لالچ کیلئے حق بیان نہ کرنیوالے سے پوچھ ہو گی :امیر عبد القدیر

صاحب اختیار اپنے اختیار کے مطابق جوابدہ ہوگا،جھوٹی تعریف نہیں کر نی چاہیے

 ڈسکہ(نمائندہ دنیا )امیر عبدالقدیر اعوان سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ صاحب اختیار اپنے اختیار کے مطابق جوابدہ ہوگاجھوٹی تعریف اور جھوٹی انا دنیا سے ساتھ لے کر جانا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،وہاں کوئی سفارش عذاب سے بچانے والی نہیں ، جسے اﷲ نے دین کا علم عطا فرمایا ہے وہ اگر لگی لپٹی بات کرے گا تو اس سے پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنے لالچ کیلئے حق بیان نہ کیا اور لوگوں کو خوش کرتے رہے آج ہمارے لباس ہماری خوراک اور ہمارا رہن سہن اغیار جیسا ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں ہم ان جیسے لگیں تو حشر بھی انہی کے ساتھ ہو گا جن کی پیروی کریں گے جیسے بھی حالات ہیں ان پر صبر کریں اور اﷲ کریم سے مدد مانگیں،حالات سے تنگ آکر اﷲ اور اس کے نبی ؐ کی نافرمانی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جو ہے اسے چاہیے کہ حق کا ساتھ دے اور حق کے ساتھ زندگی بسر کرے ۔جتنا کسی کے پاس اختیار ہے وہ اتنا ذمہ دار ہے جس کا کسی پر بھی اختیار نہیں اس کا بھی اپنے وجود پر تو اختیار ہے وہ اپنا جوابدہ ہے ،آج تو رواج ہو گیا کہ لوگ برائی کر کے پھر اس پر اتراتے بھی ہیں۔ اور لوگوں میں بیان کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں اﷲ کریم فرماتے ہیں کہ یہ نہ سمجھیں کہ یہ عذاب سے چھوٹ جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...