تعلیمی بورڈ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی جی بی میں معاہدہ

تعلیمی بورڈ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی جی بی میں معاہدہ

تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون، کھیلوں، کلچرل ایکسچینج، سیر و سیاحت میں تعاون پر اتفاق

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔ معاہدے میں تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون، کھیلوں، کلچرل ایکسچینج، سیر و سیاحت اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کی شقیں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پروفیسرز پر مشتمل وفد نے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے وفد کو بورڈ کے انتظامی، امتحانی اور تعلیمی امور، جدید اقدامات اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مذاکرات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ طلبہ کیلئے کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں دونوں ادارے باہمی تعاون کو وسعت دیں گے ۔ اسی طرح ثقافتی روابط، سیر و سیاحت اور ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے کے ذریعے دونوں اداروں کے درمیان باہمی استفادہ اور اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی، تجربے اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اس کے زیر اہتمام تعلیمی بورڈ اس معاہدہ یادداشت کے تحت تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے تجربات اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے استفادہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...