جناح کالونی ،پیر مٹھا روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گہرے گڑھوں کے با عث آمدورفت میں مشکلات ،حادثات بھی معمول بن گئے
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جناح کالونی اور پیر مٹھا روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گہرے گڑھوں کے با عث آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث موٹر سائیکل سوار بالخصوص مشکلات کا شکار ہیں اور معمولی سی بے احتیاطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بننے والے گڑھے دن بدن گہرے ہوتے جا رہے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں مناسب روشنی نہ ہونے کے باعث یہ نظر نہ آنے سے حادثات کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ بارش کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے سڑک کی خستہ حالی کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح کالونی اور پیر مٹھا روڈ کی فوری مرمت کروا کر سڑکوں پر پڑے گہرے گڑھے ختم کئے جائیں اور شہریوں کو حادثات اور مشکلات سے نجات دلائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments