جماعت اسلامی کا گرین لائن ایکسپریس کا گوجرانوالہ سٹیشن پر سٹاپ کا مطالبہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پی پی 64فرقان عزیز بٹ نے گوجرانوالہ کے بزنس مینوں اور شہریوں کے دیرینہ سفری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کو خط ارسال کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس کا گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری اور شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں لاہور یا وزیرآباد جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت کے پیشِ نظر گرین لائن ایکسپریس کا گوجرانوالہ سٹیشن پر سٹاپ فوری قائم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments