وزیرآباد :سول ہسپتال میں فری فارمیسی بند ،مریض در بدر
ممبر قومی اسمبلی بلال تارڑ نے عارضی طور پر بحال کیا ،محکمہ صحت فیصلے پر قائم رہا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبودی مریضاں کی فری فارمیسی بند، مستحق مریض دوا کیلئے دربدر ہونے لگے ۔سول ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبودی مریضاں مستحق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 50 سال سے پراجیکٹ چلا رہی تھی جس سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہو رہے تھے ۔مفت فارمیسی کو اعلیٰ حکام کے احکامات پر بند کر دیا گیا ۔معززین شہر کے شدید احتجاج پر ممبر قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے فری فارمیسی کو عارضی طور پر بحال کر دیا تاہم حکومت پنجاب محکمہ ہیلتھ اپنے فیصلے پر قائم رہا۔فری فارمیسی کی بندش پر مریضوں اور لواحقین نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں پہلے ہی سہولیات کا فقدان ہے ، اوپر سے مفت فارمیسی کا بند ہونا عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔اس سلسلہ میں انجمن بہبودی مریضاں کے صدر ناصر اللہ والے سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ہم ڈائیلاسز،پناہ گاہ،فری فارمیسی اور مردہ خانہ سمیت متعدد پراجیکٹ چلا رہے ہیں جن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ،انجمن بہبودی مریضاں معززین شہر کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کر یگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments