سمبڑیال کسٹمز سے گڈز ٹرین سروس پر جلد کام کی کو ششیں
دستاویزات مکمل ہو نیوالے صنعتی یونٹس کے کیسز کوفوری کلیئر کیا جائیگا:کلیکٹر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر،نیوز رپورٹر)کلیکٹر آف کسٹمز سیالکوٹ/سمبڑیال سید علی عباس گردیزی نے ایڈیشنل کلیکٹر ثوبیہ کرن اور اسسٹنٹ کلیکٹر سردار حمزہ بشارت کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر ارشد مغل، نائب صدر رانا فرحان اصغر ، سابق صدور میاں عمرسلیم، رانا صدیق خاں، سینئر رہنما وقاص افضل مغل، مہر اکرام رضا آرائیں، ایگزیگٹو و چیمبر ممبران نے استقبال کیا۔ کلیکٹر کسٹمز علی عباس گردیزی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں 350 سے زائد مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری ملک کیلئے انتہائی حوصلہ افزا ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ تاجروں کی سہولت کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جن صنعتی یونٹس کے کیسز اور دستاویزات مکمل ہیں انہیں فوری کلیئر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے تاجروں کی سہولت اور کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس میں کمی کیلئے سمبڑیال کسٹمز سے ریلوے گڈز ٹرین سروس کے جلد آغاز کیلئے کوششیں کی جائینگی۔ صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج نے کسٹمز حکام کوایکسپورٹرز اور تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments