گجرات:واسا بلوں کی وصولی کیلئے مہم تیز، مقدمات درج

گجرات:واسا بلوں کی وصولی کیلئے مہم تیز، مقدمات درج

ٹیموں کی جی ٹی ایس چوک اور جی ٹی روڈ کے اطراف دکانوں اور مارکیٹوں میں کارروا ئی

گجرات(سٹی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی ہدایت پر شہر بھر میں واسا بلوں کی وصولی کیلئے مہم تیز کر دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، ریونیو اینڈ فنانس ڈاکٹر افضال افضل کی سربراہی میں واسا ٹیموں نے جی ٹی ایس چوک اور جی ٹی روڈ کے اطراف دکانوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں بلوں کی عدم ادائیگی کرنے والے نادہندگان کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ریکوری مہم کے دوران متعلقہ ٹیموں نے کمرشل صارفین کے واجبات کی جانچ پڑتال کی اور عدم ادائیگی کے معاملات پر کارروائی کرتے ہوئے بلوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ۔ واسا حکام کے مطابق واجبات کی مسلسل عدم ادائیگی پر بعض نادہندگان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی جبکہ متعلقہ صارفین سے بقایا بلوں کی وصولی پر توجہ دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...