ڈسکہ میں گندم 5500 روپے من ، آٹا 150 روپے کلو فروخت
ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردو نواح میں چند ماہ قبل 3 ہزار روپے فی من خریدی جانے والی گندم اب مارکیٹ میں 5500 روپے فی من تک پہنچ گئی، چکی مالکان آٹا 150 روپے کلو تک فروخت کرنے لگے۔
گندم و آٹا مہنگا ہونے پر تنور اور ہوٹل مالکان نے روٹی اور نان کے ریٹ بڑھا د ئیے ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments