احمد نگر چٹھہ :بازاروں میں تجاوزات ،ٹریفک جام معمول
بلا امتیاز کا رروا ئی کرکے سرکاری جگہوں اور فٹ پاتھوں کو واگزار کرایا جائے :شہری
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )احمد نگر میں تجاوزات کی بھرمار، بازاروں میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔تجاوزات کے با عث بازاروں، سڑکوں اور اہم گزرگاہوں پر مبینہ طور پر تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ شہری حلقوں کے مطابق مین روڈ دکانوں کے سامنے سامان رکھنے ، ریڑھی بانوں اور دیگر رکاوٹوں کے باعث سڑکوں اور بازاروں میں گزرنا مشکل ہو گیا جبکہ سکول سے چھٹی کے وقت ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ احمد نگر چٹھہ میں تجاوزات کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے ، سرکاری جگہوں اور فٹ پاتھوں کو واگزار کرایا جائے اور مستقل بنیادوں پر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے تاکہ بازاروں کو کشادہ، ٹریفک کو رواں اور عوام کیلئے آمدورفت کو آسان بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments