نوشہرہ :قتل کے مقدمات میں 2مجرموں کو عمر قید کا حکم
اقدام قتل کے 3مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزائیں ،منشیات کا ملزم بری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) قتل کے دو مقدمات میں 2 مجرموں کو عمر قید، اقدام قتل کے کیس میں 3 مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزائیں جبکہ منشیات کا ملزم بری ہو گیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد انور نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 1197/22 کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالقدیر کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،مجرم پر نواحی گاؤں کاہلواں کے رہائشی جاوید کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے کا الزام تھا ۔ عدالت نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 355/24 بجرم 302 میں مجرم علی حیدر کو بھی عمر قید کی سزا سنائی، مجرم پر تھابل کے رہائشی شفقت اﷲ کو گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام تھا۔ اسی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ نمبر 1935/25 میں ملزم فریاد احمد کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ۔دوسری جانب سول جج سرفراز انجم نے اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 212/24 کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم منیر کو 12 سال قید اور ساڑھے 23 لاکھ روپے جرمانہ ،مجر م خالد کو 9 سال قید اور ساڑھے 23 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجر م ریحان رسول کو 6 سال قید اور 3 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،مجرموں نے عابد آباد کے رہائشی میاں عبدالحمید کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments