حکومت نے مدت پوری کی تو ترقی کا نیا دورہوگا :سائرہ تارڑ
حافظ آباد میں خود کو تعمیر وترقی کا شہنشاہ قرار دینے والے مجھ سے مناظرہ کر لیں
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )کوآرڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کوٹ نکہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حافظ آباد کی تعمیر وترقی کا دور میرے والد میاں افضل حسین تارڑ کے پہلے دور اقتدار سے شروع ہوا جب انہوں نے گاؤں گاؤں بجلی اور گیس پہنچائی ،ضلع کی تعمیر وترقی کے حوالے سے جو لوگ خود کو شہنشاہ تعمیر وترقی کہتے ہیں مناظرہ کرلیں کہ کن کے ادوار میں ضلع کی تعمیر وترقی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں وعدے نہیں کرتے اور بلکہ کام کرتے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے وژن اور کاموں سے پنجاب کو بدل دیا اور اگر حکومت نے مدت پوری کی تو آئندہ انتخابات تک پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہو گا ۔تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری میاں شاہد حسین بھٹی، سابق ایم پی اے میاں انتصار حسین بھٹی، پارلیمانی سیکرٹری میاں عون انتصار بھٹی ، رائے قمرالزمان کھرل، میاں عزم عنصر بھٹی، سابق چیئرمین یونین کونسل عنصر عباس ذیلدار اور دیگر ن لیگی ضلعی قیادت نے بھی خطاب کیا اور کوٹ نکہ یونین کونسل کے مختلف ڈیروں پر بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments