کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا جلالپور روڈ پر ترقیاتی کام کا معائنہ
گجرات (سٹی رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کے ہمراہ جلالپور روڈ، کچہری چوک تا بولے چوک پر جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے منصوبے کے مختلف مراحل اور جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلالپور جٹاں روڈ پر 11 ہزار 400 فٹ طویل فورس مین کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے تعمیر و بحالی کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments