ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن کی ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات
گجرات (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری محمد اورنگزیب نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد میں شہزادہ حمیر طاہر، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ٹیم کے نمائندے ، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر چوہدری نثار احمد، ڈاکٹر طاہر اسلام اور زمیندار ہائی سکول گجرات کے پرنسپل (اضافی چارج) شامل تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ضلع گجرات میں تعلیمی سرگرمیوں، تعلیمی اداروں کی بہتری اور متعلقہ انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments