پنجاب کالج کوٹلی لوہاراں میں طلبہ کو منشیات اور جرائم سے بچاؤ سے متعلق آگاہی لیکچر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری آگاہی مہم کے تحت ڈی ایس پی/ڈی ٹی او مدثر صدیق نے پنجاب کالج کوٹلی لوہاراں میں طلبہ کو آگاہی لیکچر دیا۔
اس موقع پر طلبہ کو ویپنگ، سگریٹ نوشی اور منشیات کے نقصانات، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خطرات، جنسی جرائم اور ہراسانی سے بچاؤ کے طریقوں اور ایسے واقعات کی بروقت اطلاع دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ نوجوانوں میں قانون کے احترام، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے شعور اور ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینا سیالکوٹ پولیس کی آگاہی مہم کا اہم مقصد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments