انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار، ریمانڈ منظور

انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار، ریمانڈ منظور

بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ لین دین کا سراغ ،یونان کشتی حادثے سے تعلق کی تحقیقات

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے جھانسے دے کر غیر قانونی کاروبار میں ملوث انسانی سمگلنگ کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم بلال احمد عرف رانا بلال کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم منڈیالہ، تحصیل کامونکی کا رہائشی ہے اور مبینہ طور پر ایسے منظم گروہ کا فعال رکن ہے جو پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے میں ملوث ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک 14 جون 2023 کو پیش آنے والے یونان کشتی حادثے سے بھی مبینہ طور پر منسلک تھا، جس میں درجنوں پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ مالیاتی تفتیش کے دوران ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں 22 لاکھ روپے اور دو لاکھ 20 ہزار روپے کی مشتبہ مالی لین دین کا سراغ بھی ملا ہے ۔ حکام کے مطابق یہ رقوم مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ سے حاصل کی گئی تھیں۔ملزم کو سخت سکیورٹی میں سینئر سول جج کریمنل ڈویژن گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...