آٹے کی آزاد کشمیر سمگلنگ کی کوشش ناکام‘800 تھیلے برآمد

آٹے کی آزاد کشمیر سمگلنگ کی کوشش ناکام‘800 تھیلے برآمد

دوران چیکنگ مشکوک گاڑی کو روکا گیاتواس پر 800تھیلے لادے گئے تھے آٹاتحویل میں لے لیاگیا، گاڑی مالکان اور فلور ملز کیخلاف کارروائی شروع

گجرات (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خیزران علی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمار آصف کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم پٹرولنگ ٹیم نے آٹے کی آزاد کشمیر سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 800تھیلے برآمد کر لیے ۔ دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا، جس پر آٹے کے 800تھیلے لادے گئے تھے ۔ ڈرائیور آٹے کی نقل و حرکت کا کوئی سرکاری پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آٹا وڑائچ فلور ملز، ضلع منڈی بہاؤالدین سے لوڈ کرکے غیر قانونی طور پر آزاد کشمیر منتقل کیا جا رہا تھا۔ محکمہ خوراک نے گاڑی اور آٹے کو تحویل میں لے کر پی آر سینٹر منتقل کر دیا ہے ۔ ضابطے کے مطابق ضبط شدہ آٹا ایک ہزار 100 روپے فی 10 کلوگرام کے سرکاری نرخ پر نیلام کیا جائے گا، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ محکمہ خوراک نے غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث گاڑی کے مالکان اور متعلقہ فلور ملز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...