جامکے چیمہ:اتائی ڈینٹل کی بھرمار، انسانی جانیں خطرے میں
کارروائی نہ ہونے پراتائی دیدہ دلیری کیساتھ اپنا مذموم دھندا جاری رکھے ہوئے
موترہ(نامہ نگار)ی ڈسکہ کے نواحی گاؤں جامکے چیمہ میں محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث اتائی ڈینٹل کی بھرمار ہوگئی ، جامکے چیمہ میں بیٹھے آٹھویں اور ساتویں کلاس فیل اتائی ڈینٹل انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس کوئی بھی ڈاکٹری ڈپلومہ اور ڈگری موجود نہ ہونے کے باوجود وہ شہریوں کے دانتوں کا علاج کررہے ہیں ۔بعض شہری ان اتائیوں کے علاج کی وجہ سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ان کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ دیدہ دلیری کیساتھ اپنا مذموم دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ’اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈی ڈی ایچ او ڈسکہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسکہ کے نواحی قصبہ جامکے چیمہ میں بیٹھے اتائیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments