محنتی، ذہین ،باصلاحیت بچے ہمارا قیمتی اثاثہ:شازیہ فرید
یوسی وحدت کالونی کے میٹرک میں شاندار کارکردگی والے طلبا کے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق چیئرمین وحدت کالونی خواجہ مدثر حسین مرحوم کے صاحبزادوں خواجہ عاطف حسن، عوامی ایم پی اے خواجہ وقار حسن، چیئرمین میلاد کمیٹی وحدت کالونی خواجہ عدنان حسن ایڈووکیٹ اور خواجہ صفوان حسن کی طرف سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے حلقہ یوسی وحدت کالونی کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں شہر کی ممتاز سیاسی سماجی،مذہبی، کاروباری شخصیات، یوسی وحدت کالونی سے بورڈ کے امتحانات میں جماعت دہم کے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم این اے شازیہ فرید،ایم ایل اے آزاد جموں و کشمیر چودھری اسماعیل گجر نے کہا کہ محنتی، ذہین اور باصلاحیت بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،آج تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے طلبہ مستقبل میں ہر شعبہ زندگی میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی مخیر شخصیا ت قابل تحسین ہیں جوایسی تقریبا ت کرکے نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اپنے علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل اور دکھ درد میں شریک رہتے ہیں عوامی ایم پی اے خواجہ وقار حسن نے کہا کہ بچے ہمارا فخر اور اساتذہ قوم کے معمار ہیں، شاندار نتائج اساتذہ ،طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی انتھک محنت کی بدولت ہیں ایسے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزا ئی کرنے سے ان میں مزید محنت سے پڑھنے کا شوق اور اعتماد پیدا ہوتا ہے اور ہم ان ہونہار بچوں کی گزشتہ دس برسوں سے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔تقریب میں ارشاد مہر، حاجی بشیر، محمد سلیم بٹ ریٹائرڈ ڈی ایس پی ،ممتاز حسین چوہان، بھولا بھائی مہر ،محمد ریاض مہر ہیر،و مفتی مولانا احسان الرحمن نورانی، رضوان گل ایڈوکیٹ، حاجی شیخ مقصود احمد، رانا نوید اختر خان محمد سلیم بٹ ڈی ایس پی ریٹائرڈ،نجم بٹ، ،ملک توصیف اقبال کشمیری، وحدت کالونی میلاد کمیٹی کے صدر مشتاق سلیم چشتی،رانا محمد اقبال،رانا فہد اقبال،شاہین اعوان سمیت کثیر تعداد میں ممتاز شخصیات شریک تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments