ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر متعدد گاڑیاں ضبط 20 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات
تتلے عالی(نامہ نگار)مختلف مقامات پر ناکہ بندی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیاں قبضہ میں لے کر20ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے داخلی وخارجی راستوں پر ٹریفک پولیس اور مختلف مقامات پر پٹرولنگ پولیس کی ناکہ بندی کے دوران بلالائسنس ڈرائیونگ ،ون وے کی خلاف ورزی اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر لگانے پردد ٹرایکٹر ٹرالیوں سمیت متعدد گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر20ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں،قبضہ میں لی گئی گاڑیوں کے مسافروں کو گاڑیوں کا بندو بست کرکے روانہ کیا جاتا رہا۔ناکہ بندی کی اطلاعات پر مسافر گاڑیوں نے بھی متبادل راستے اختیار کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments