گردے خرابی کی بڑی وجہ شوہر، ہائی بلڈ پریشرہے :معالجین

گردے خرابی کی بڑی وجہ شوہر، ہائی بلڈ پریشرہے :معالجین

مریضوں میں اضافہ کی وجہ دیر سے تشخیص؍:ڈاکٹر جمیل، مقبول، شوکت ودیگر

 گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر میاں جمیل اور ڈاکٹر مقبول شاہ نے کہا ہے کہ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر گردوں کی خرابی کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں گردوں کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ دیر سے تشخیص، خود سے دوائیاں کھانا، پانی کم پینا اور شوگر و بلڈ پریشر کو کنٹرول نہ کرنا ہے ۔مقررین نے کہا کہ گردوں کی بیماری شروع میں خاموش رہتی ہے ۔ تھکاوٹ، چہرے اور پاؤں پر سوجن، پیشاب میں کمی یا جھاگ، بھوک کا کم ہونا اور بلڈ پریشر کا بڑھنا گردوں کی خرابی کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔

بروقت ٹیسٹ اور علاج سے گردوں کو فیل ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ، سلطان طبیہ کالج کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت علی چودھری ،ڈاکٹر اسرار انصاری اور ڈاکٹر جاوید جفر امام نے ہومیوپیتھک طریقہ علاج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہومیوپیتھی میں گردوں کی بیماریوں کا محفوظ اور مؤثر علاج موجود ہے جو گردوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مریض کو ڈائیلاسز سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔سیمینار کے موقع پر ڈاکٹر مجتبے ٰ ٰ کی کمپنی ریکس کی طرف سے تمام شرکاء میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے اور گردوں کے حوالے سے مفت مشورے دئیے گئے ۔ اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سرپرست اور پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر میان جمیل نے کہا کہ عوام میں گردوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اس طرح کے سیمینارز اور کیمپ آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے ۔تقریب سے ڈاکٹر قاسم المشرقی، ڈاکٹر عمر افتخار،ڈاکٹر عابد چوہدری ،ڈاکٹر عبید اﷲ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...