دہشتگردی سے سکیورٹی اداروں کا عزم کمزور نہیں ہوگا:احمد رضا
ڈسکہ(نامہ نگار)ضلعی نائب صدر سیالکوٹ قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی ہیومن رائٹس پاکستان، مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنمااحمد رضا مغل نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں ہونے والی دہشت گردی افسوسناک ہے۔
پولیس افسران اور جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے جسے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے واقعات ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں سکیورٹی اداروں کا عزم کمزور نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments