قرآن انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے :عبدالقدیر اعوان
حقیقی استفادے کیلئے ضروری ہے قرآن کے پیغام کو سمجھا اس پر عمل کیا جائے
ڈسکہ(نمائندہ دنیا)شیخ سلسلہ عالیہ سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ قرآن کریم اﷲ تعالیٰ کا کلام اور انسانیت کیلئے ہدایت و بشارت کا سرچشمہ ہے ۔ اس کی رہنمائی دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی کے لیے کافی ہے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ قرآنِ کریم سے حقیقی استفادے کیلئے ضروری ہے کہ انسان محض تلاوت تک محدود نہ رہے بلکہ اس کے پیغام کو سمجھے اور اپنی زندگی میں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میری لینڈ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر عبدالقدیر اعوان نے اﷲ تعالیٰ کے کلام کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کلام کا اثر اس کے متکلم کی عظمت کے مطابق ہوتا ہے جب عام انسان کے الفاظ بھی دوسروں کے دل و دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں تو خالقِ کائنات کے کلام کی عظمت اور اس کے اثرات کا اندازہ انسانی فہم سے باہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments