سمبڑیال 7:وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال 7:وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سمبڑیال میں چوری ،ڈکیتی کی 7وارداتوں کے دورا ن شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم کردئیے گئے ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ کے رہائشی غلام مجتبیٰ کے ڈیرہ نشترآباد روڈ کے زرعی رقبہ میں نصب 1لاکھ 20ہزرروپے مالیت کا ٹرانسفارمر،جیٹھی کے میں محمد جاوید کے ڈیرہ پر کمرہ کا تالا توڑ کر موٹر بجلی 400میٹر وائر مالیت 60ہزارروپے ،شادی کی تقریب سے واپسی پر ڈسکہ روڈ کوٹلی نوناں کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے گاڑی روک کر میاں بیوی سے نقدی 80ہزارروپے چھین لئے۔ اے ٹی ایم کارڈ ،خاتون کے ہاتھ سے ایک طلائی کڑا ،چار طلائی چوڑیاں ،دو انگوٹھیاں ، جیٹھی کے مدثر اقبال کے ڈیرہ سے ٹریکٹر بیٹری اورتار کاپر 60فٹ ،فردوس پور ہ میں محمد مصطفی کی ورکشاپ سے چین کپی مالیت 2لاکھ 40ہزارروپے ،منڈیر خورد میں احسن رحمن کامسجد کے باہر سے موٹر سائیکل ،کوٹ دینہ میں کاشتکار غلام نبی کے ڈیرہ سے ایک عدد ٹوکہ مشین جبکہ چک چوہدہ میں محمد شبیر کے گھر گھس کر نامعلوم چور ہزاروں مالیت کا سامان لے اڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...