تتلے عالی:تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام معمول بن گیا

تتلے عالی:تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام معمول بن گیا

شادی تقریبات میں جانے والی باراتیوں،دولہا کی گاڑیاں رش میں پھنسی رہیں

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام ہونے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگے رہنا معمول بن گیا۔ پیرا فورس کا عملہ چھٹی پر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تتلے عالی مین چوک،نوشہرہ روڈ پر ریڑھیوں،ٹھیلہ فروشوں نے تجاوزات قائم کرلیں بلکہ ریڑھی بازار والے بھی مین شاہراہ پر سبزی،فروٹ،خشک میوہ جات ،مچھلی ودیگر اشیاء کی ریڑھیاں مین شاہراہ پر لے آئے ، ایسی صورتحال میں مین چوک،نوشہرہ روڈ پر دن بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،ٹریفک جام ہونے کے باعث شادی کی تقریبات میں جانے والی باراتیوں،دولہا کی گاڑیاں40منٹ تک رش میں پھنسی رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...