گوجرانوالہ لائنز کلب پر ذیابیطس فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
100سے زائد افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات، انسولین فراہمی کی گئی
گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر) عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پرگوجرانوالہ لائنز کلب کے زیرِ اہتمام ایمز گرائمر ہائی سکول، جناح روڈ، داروغہ آبادی، کھیالی، گوجرانوالہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں ذیابیطس اور دیگر امراض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔میڈیکل کیمپ کی نگرانی میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اویس اسحاق داروغہ نے کی۔ کیمپ کے دوران 100 سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ شرکاء کے شوگر، بلڈ پریشر، HbA1c اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے ۔ ضرورت مند افراد کو مفت ادویات اور انسولین بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ کے مہمانِ خصوصی لائن عرفان ابراہیم میر، ریجن چیئرپرسن گوجرانوالہ ریجن تھے ۔
اس موقع پر لائن عمران رفیق داروغہ، زون چیئرپرسن، لائن کاشف سجیل، ریجن کوآرڈینیٹر، لائن ندیم انور، ڈسٹرکٹ چیئرپرسن چائلڈ ہڈ کینسر، لائن پروفیسر اکرام علی وزیر، لائن حسنین رضا داروغہ، لائن رمیل ضیاء قریشی، لائن سعد سہیل داروغہ، لائن عادل شیراز اور لائن عبدالرحمن صداقت نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے گوجرانوالہ لائنز کلب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بیماریوں سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔ خصوصاً ذیابیطس جیسی دائمی بیماری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاکہ لوگ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کی خدمت، صحت عامہ کے فروغ اور معاشرے کے محروم طبقات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے گوجرانوالہ لائنز کلب آئندہ بھی اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments