ارتالی ورکاں :شراب کی 20 بوتلیں برآمد،2ملزم گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس چوکی ارتالی ورکاں نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی 20 برانڈڈ بوتلیں برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
چوکی انچارج سب انسپکٹر قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر کوٹلی منسو کے قریب مشکوک ویگنار کار نمبر ایل ای سی 1633 کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کار سوار ملزموں عزیز اور سجاد کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ تتلے عالی پولیس نے سب انسپکٹر فیاض احمد کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments