میاں محمد اعجاز کی میاں خورشید احمد مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

میاں محمد اعجاز کی میاں خورشید احمد  مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

گجرات(سٹی رپورٹر)معروف صنعتکار، ڈائریکٹر فنانس جی ایف سی فین گجرات اور صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز نے گزشتہ روز بے لوث عوامی خدمت گار اور۔۔۔

 درویش صفت شخصیت میاں خورشید احمد مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے صاحبزادوں میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد اور میاں شہزاد احمد سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...