تشدد کی روک تھام‘ پولیس افسروں کی تربیتی ورکشاپ
پولیس فورس کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی ضرورت :آرپی او
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ٹریننگ سینٹر گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے آڈیٹوریم ہال میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران خواتین، بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات پر تشدد کی روک تھام میں پولیس کے کردار، متاثرہ افراد کو فوری تحفظ اور قانونی معاونت کی فراہمی سمیت جنسی و صنفی بنیادوں پر تشدد جیسے اہم موضوعات پر تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے ۔ اس موقع پر ایس پی لیگل صفدر ہنجراء، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حماد رسول اور دیگر ماہرین نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے کہا کہ پولیس فورس کی مسلسل تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments