لینٹر ڈالنے والی مشین سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی‘4افراد زخمی
حادثہ عالی گوجرانوالہ روڈ پر محلہ راجپوتاں کے قریب گلی میں پیش آیا
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی گوجرانوالہ روڈ پر محلہ راجپوتاں کے قریب گلی سے نکلنے والی لینٹر ڈالنے والی مشین سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار چار افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 17سالہ فہد اور 40سالہ فرید حسین سکنہ لاہور، 17سالہ عنصر اور زبیر سکنہ مریدکے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments