جامکے چیمہ:اتائی ڈینٹل پریکٹیشنر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شہریوں کا احتجاج
موترہ (نامہ نگار) ڈسکہ کے نواحی قصبے جامکے چیمہ میں مبینہ اتائی ڈینٹل پریکٹیشنر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ساتویں اور آٹھویں جماعت میں ناکام رہنے والا شخص طویل عرصے سے وہاں ڈینٹل پریکٹس کر رہا ہے ، جبکہ اس کے پاس کوئی ڈپلومہ یا ڈگری بھی موجود نہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ وہ دانتوں کا علاج کرکے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے ، تاہم پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ اتائی ڈینٹل پریکٹیشنر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments