جامکے چٹھہ:بھکاریوں کے روپ میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر تشویش

جامکے چٹھہ:بھکاریوں کے روپ میں  مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر تشویش

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) بھکاریوں کے روپ میں نوسربازوں کی گلی محلوں میں مشکوک سرگرمیوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

بھیک مانگنے کے بہانے گھروں کے دروازوں پر دستک دینے والے مشکوک افراد کی آڑ میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے وارداتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں اجنبی افراد کی آمدورفت پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...