کامونکے میں 2گروپوں کی فائرنگ سے راہگیر شدید زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر) دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔ صدر آباد میں وقار عرف معراج دین گروپ اور معاذ مغل گروپ کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
اس دوران معاذ مغل، رانا حسنین، ذوالقرنین عرف چھیدا، تولیکی ورکاں کے حسیب ہنجرا اور حامد گجر کی جانب سے مبینہ فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والا 55 سالہ شہباز بازو میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments