خاتون کو پٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش، سسر گرفتار
پنڈی پنجوڑاں میں گھریلو تنازع پر ماریہ پرتشدد،جھلسنے سے زخمی ہوگئی علاج کیلئے ہسپتال منتقل ،ڈی پی اوکانوٹس،مقدمہ درج ،سسرمجیدگرفتار
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے پنڈی پنجوڑاں میں گھریلو تنازع پر خاتون کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سسر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد ارشد محمود نے پولیس کو درخواست دی کہ ان کی بیٹی ماریہ کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ شدید جھلس گئی۔ متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ اس پر تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم اور متاثرہ خاتون کے سسر مجید کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے ، جبکہ شواہد کی روشنی میں دیگر ذمہ داران، بشمول خواتین ملزمان، کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments