ڈسکہ :اینٹیں مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف

ڈسکہ :اینٹیں مہنگے داموں  فروخت کیے جانے کا انکشاف

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) ڈسکہ اور گردونواح میں بھٹہ مالکان نے اینٹیں مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں، جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بھٹہ مالکان مبینہ طور پر حکومتی نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق 27سے 28ہزار روپے فی ہزار اینٹ فروخت کر رہے ہیں، جبکہ اینٹیں خریدنے والوں کو رسید بھی نہیں دی جاتی تاکہ اصل قیمت کا ریکارڈ سامنے نہ آ سکے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر مقررہ نرخوں پر اینٹوں کی فروخت یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...