ستھرا پنجاب کے تین لوڈر رکشے مبینہ طور پر خوردبرد، ورکر کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) ڈسکہ میں ستھرا پنجاب کے تین لوڈر رکشے مبینہ طور پر خوردبردکرنے پر ورکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ستھرا پنجاب ڈسکہ کے کنٹریکٹر ملک رمیض نے پولیس کو درخواست دی کہ تقریباً پندرہ روز قبل ستھرا پنجاب کا ورکر محسن بلال میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے دفتر آیا اور گارڈ سے کام کے بہانے تین لوڈر رکشے لے کر چلا گیا، تاہم واپس نہ آیا۔درخواست گزار کے مطابق محسن بلال نے تینوں لوڈر رکشے خوردبردکر لیے ہیں۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments