بزرگ شہری کو خراب فریج کی رقم واپس‘ 1لاکھ5ہزار روپے کا ریلیف
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ نے پشاور سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری عبدالحق خان کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
پہلی ہی سماعت پر انہیں ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کی مکمل رقم واپس دلوادی، جبکہ خراب فریج دکاندار کو واپس کرنے کا عمل بھی یقینی بنایا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ چوہدری محمد فاروق نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ صارف کو فوری ریلیف فراہم کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ صارف کا تعلق کسی بھی صوبے یا علاقے سے ہو، وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments