سیالکوٹ : دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار

سیالکوٹ : دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار

سیالکوٹ (نمائندہ دُنیا) شہر کی سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ٹرکوں اور رکشوں کی بھرمار ہو گئی۔

شہر بھر میں چلنے والی گاڑیوں سے سیاہ دھواں خارج ہونے کے باعث سکول جانیوالے بچوں سمیت نوجوان اور بزرگ شہری سانس کی مختلف بیماریوں اور دیگر امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ جبکہ سموگ کے خاتمے کے دعوے کرنے والے حکام کے اجلاس اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آلودہ دھویں کے باعث سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...