تحصیل نوشہرہ ورکاں میں گندم کی 85 فیصد کاشت مکمل
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی سمیت تحصیل بھر میں گندم کی کاشت کا 85 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی رقبے پر کاشت 20 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھان کی کٹائی مکمل ہونے کے بعد محکمہ زراعت توسیع نے رواں سیزن کے لیے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ایک لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کا ہدف مقرر کیا تھا، جس میں سے تقریباً 85 فیصد رقبے پر کاشت مکمل ہو چکی ہے ۔ باقی رقبے پر 20نومبر تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments