سیالکوٹ :کریم پورہ میں گندا پانی فراہم ہونے کی ویڈیو پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس
سیالکوٹ (نمائندہ دُنیا) اندرون شہر کے علاقے کریم پورہ میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے بجائے گندا پانی فراہم کیے جانے کی خبر اور ویڈیو سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے نوٹس لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے رابطے پر بتایا کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واسا حکام کو فوری اقدامات کرنے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں پانی کی سپلائی لائن سے گندا پانی نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments