مہنگائی میں عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے :ریحانہ ڈار

 مہنگائی میں عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے :ریحانہ ڈار

ضروریات زندگی کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقداما ت کئے جائیں

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر کر دی ہے ، جبکہ محدود آمدنی رکھنے والے خاندان اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نعروں اور وقتی اعلانات کے بجائے حقیقی ریلیف کی ضرورت ہے ۔ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور سفید پوش طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔

آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور دیگر بنیادی اشیا عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کیا ہے ۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر شعبوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس سے عوام پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑتا ہے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے مزید کہا کہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی عوام کے لیے سنگین مسئلہ بن چکی ہیں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں استحکام لانے ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور مؤثر پرائس کنٹرول نظام یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے ۔ عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ محدود آمدنی رکھنے والے خاندان بھی عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...